اشاعتیں

جون, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈئیر ڈائری!

تصویر
وہ آدھے گھنٹے سے ایسے ہی ڈائری اپنے سامنے کھولے بیٹھا تھا، پین اس کے ہاتھ میں تو تھا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ جو لکھنا چاہ رہا ہے کیسے لکھے، کیونکہ جو باتیں اس کے ذہن میں تھیں وہ پوری طرح مربوط نہ ہو پا رہی تھیں، آخر کچھ دیر مزید خالی آنکھوں سے ڈائری کو گھورنے کے بعد اس نے لکھنا شروع کیا تھا ڈئیر ڈائری!  کیسی ہو؟؟  میں نے آج تک تم سے دوسروں کی بات ہی کی ہے غیروں کے تذکرے ہی کیے ہیں... کہ فلاں دوست سے آج ملاقات ہوئی، فلاں رشتے دار نے آج یہ کہا، فلاں کو مس کر رہا ہوں فلاں کی بات سے دل دکھا وغیرہ وغیرہ، سوچ رہا ہوں آج تم سے تمہاری بات کروں...ویسے تم بھی حیران ہو رہی ہو گی کہ اسے اچانک سے کیا ہوا.... تو سنو... ہوا یہ کہ کل دوستوں کے وٹس ایپ گروپ میں حاشر کو جانے کیا سوجھی کہ سب کے لیے ایک سوال چھوڑا کہ وہ کس کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں... اپنے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اس سوال کا سب سے پہلا جواب خود حاشر نے ہی دیا.... برہان نے اپنی پھوپھو کے بیٹے کا نام لیا... صالح کے خیال میں حاشر اس کا بہترین دوست تھا... جب کہ اکثریت نے مجھے ہی اپنا بہترین دوست گردانا.....

بھول کیوں نہیں بھولتی

مفتی صاحب مسجد کے ہال کی لائٹس بند کر کے باہر برآمدے میں آئے تو سسکیوں کی آواز نے انہیں اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا برآمدے اور صحن کی لائٹس پہلے ہی بند تھیں تھوڑا غور کیا تو صحن میں ایک سایہ سا دکھائی دیا تھا صحن کی لائٹ جلا کے مفتی صاحب نے صحن کا رخ کیا تھا.... وہ کوئی نوجوان ہی لگ رہا تھا جو اپنا چہرہ بازوؤں اور گھٹنوں میں دیے رو رہا تھا جسم پہ ہلکی سے لرزش طاری تھی اور ہلکی ہلکی سسکیوں کی آواز سنائی دے رہی تھی مفتی صاحب پنجوں کے بل اس نوجوان کے بالکل سامنے بیٹھ گئے تھے... کچھ دیر سوچتے رہے پھر اسکے کاندھے پہ نرمی سے ہاتھ رکھا تھا نوجوان نے چونک کے سر اٹھایا چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا اور آنکھیں ایسی سرخ کہ دیکھ کر وحشت ہوتی تھی  "ارے کیا ہوا جوان اس عمر میں اتنے آنسو کہاں سے لے آئے "  مفتی صاحب نے بہت شفقت سے پوچھا تھا نوجوان خاموشی سے مفتی صاحب کا چہرہ تکتا رہا تھا  " مجھے بتاؤ بیٹا شاید مجھے بتانے سے دل کا کچھ بوجھ ہلکا ہو جائے " مفتی صاحب نے کندھا تھپتھپاتے ہوئے نرمی سے کہا تھا نوجوان کچھ دیر خاموشی سے برآمدے کی دیوار پہ لگی گھڑی کو دیکھتا رہا چہرے کے...