اشاعتیں

جون, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ڈئیر ڈائری!

تصویر
وہ آدھے گھنٹے سے ایسے ہی ڈائری اپنے سامنے کھولے بیٹھا تھا، پین اس کے ہاتھ میں تو تھا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ جو لکھنا چاہ رہا ہے کیسے لکھے، کیونکہ جو باتیں اس کے ذہن میں تھیں وہ پوری طرح مربوط نہ ہو پا رہی تھیں، آخر کچھ دیر مزید خالی آنکھوں سے ڈائری کو گھورنے کے بعد اس نے لکھنا شروع کیا تھا ڈئیر ڈائری!  کیسی ہو؟؟  میں نے آج تک تم سے دوسروں کی بات ہی کی ہے غیروں کے تذکرے ہی کیے ہیں... کہ فلاں دوست سے آج ملاقات ہوئی، فلاں رشتے دار نے آج یہ کہا، فلاں کو مس کر رہا ہوں فلاں کی بات سے دل دکھا وغیرہ وغیرہ، سوچ رہا ہوں آج تم سے تمہاری بات کروں...ویسے تم بھی حیران ہو رہی ہو گی کہ اسے اچانک سے کیا ہوا.... تو سنو... ہوا یہ کہ کل دوستوں کے وٹس ایپ گروپ میں حاشر کو جانے کیا سوجھی کہ سب کے لیے ایک سوال چھوڑا کہ وہ کس کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں... اپنے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اس سوال کا سب سے پہلا جواب خود حاشر نے ہی دیا.... برہان نے اپنی پھوپھو کے بیٹے کا نام لیا... صالح کے خیال میں حاشر اس کا بہترین دوست تھا... جب کہ اکثریت نے مجھے ہی اپنا بہترین دوست گردانا.....

جادو کی آخری جپھی

 یونیورسٹی سے نکلا ہاسٹل میں اٹکا پندرھواں حصہ آج 15 نومبر ہے۔۔۔۔اور میں سوچ رہا ہوں شائد مجھے یہ حصہ نہیں لکھنا چاہئے۔۔۔یونیورسٹی اور ہاسٹل لائف سے وابستہ اس یادداشت نے پڑھنے والوں کو اکثر ہنسایا ہی ہے۔۔۔۔ہونٹوں پہ مسکراہٹ بکھیری ہے۔۔۔۔لیکن میری ہاسٹل اور یونیورسٹی لائف کا یہ والا حصہ کچھ کو رلائے گا۔۔۔۔اور میں جانتا ہوں کون کون روئے گا۔۔۔۔۔اور جو نہیں روئیں گے ان کی آنکھیں ضرور نم ہوں گی۔۔۔۔مجھے شائد یہ حصہ نہیں لکھنا چاہئے تھا۔۔۔۔۔لیکن نہ لکھنا شائد اپنی اس یادداشت کے ساتھ زیادتی ہوتی..... پانچ سال پہلے بھی ایک 15 نومبر آیا تھا۔۔۔۔۔پچھلے روز گھر پہ قیامت گزر گئی تھی اور میں بےخبر تھا۔۔۔۔۔15 نومبر کی صبح ہم کلاس روم کے سامنے ڈین صاحب کا انتظار کر رہے تھے۔۔۔۔۔ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی تھی۔۔۔۔۔میں نے کال اٹینڈ کی دوسری طرف سے ابو کے کوئی کولیگ بات کر رہے تھے۔۔۔۔۔بیٹا منظور صاحب کا کچھ پتہ چلا؟؟۔۔۔۔۔میرےتو کچھ علم میں ہی نہیں تھا۔۔۔۔پھر انہوں نے خود ہی بتایا تھا کہ ابو کل سے لاپتہ ہیں۔۔۔۔۔میں نیچے آ کر لائبریری کے سامنے والے بینچ پر بیٹھ گیا تھا۔۔۔۔۔گھر کال کی تو امی جان رو رہی تھ...