اشاعتیں

ڈئیر ڈائری!

تصویر
وہ آدھے گھنٹے سے ایسے ہی ڈائری اپنے سامنے کھولے بیٹھا تھا، پین اس کے ہاتھ میں تو تھا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ جو لکھنا چاہ رہا ہے کیسے لکھے، کیونکہ جو باتیں اس کے ذہن میں تھیں وہ پوری طرح مربوط نہ ہو پا رہی تھیں، آخر کچھ دیر مزید خالی آنکھوں سے ڈائری کو گھورنے کے بعد اس نے لکھنا شروع کیا تھا ڈئیر ڈائری!  کیسی ہو؟؟  میں نے آج تک تم سے دوسروں کی بات ہی کی ہے غیروں کے تذکرے ہی کیے ہیں... کہ فلاں دوست سے آج ملاقات ہوئی، فلاں رشتے دار نے آج یہ کہا، فلاں کو مس کر رہا ہوں فلاں کی بات سے دل دکھا وغیرہ وغیرہ، سوچ رہا ہوں آج تم سے تمہاری بات کروں...ویسے تم بھی حیران ہو رہی ہو گی کہ اسے اچانک سے کیا ہوا.... تو سنو... ہوا یہ کہ کل دوستوں کے وٹس ایپ گروپ میں حاشر کو جانے کیا سوجھی کہ سب کے لیے ایک سوال چھوڑا کہ وہ کس کو اپنا بہترین دوست سمجھتے ہیں... اپنے بھائی کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اس سوال کا سب سے پہلا جواب خود حاشر نے ہی دیا.... برہان نے اپنی پھوپھو کے بیٹے کا نام لیا... صالح کے خیال میں حاشر اس کا بہترین دوست تھا... جب کہ اکثریت نے مجھے ہی اپنا بہترین دوست گردانا.....

لیلیٰ مجنوں

تاریخ کے اوراق سے   لیلیٰ  مجنوں حصہ اول    مجنوں آج بہت خوش تھا آخر بات تھی بھی خوشی کی اسکی پتوکی والی خالہ صغراں آرہی تھی اور خالہ نے وعدہ کیا تھا کہ اس بار اس کے لئے سمارٹ فون ضرور لائے گی. مجنوں نے سوچا اس کے دن بھی بدلنے والے ہیں اسے عجیب سا احساس کمتری ہوتا تھا اپنے نوکیا 3310 کو دیکھ کر جب کہ اس کے سبھی دوستوں کے پاس اینڈرائیڈ یا آئی فون تھے وہ سارا دن فیس بک اور وٹس ایپ استعمال کرتے اور مجنوں ان کے پاس بیٹھا سانپ چھوٹا بڑا کرتا رہتا تھا وہ اپنی گرل فرینڈز سے چیٹنگ کرتے ڈیلیٹ کرنے کے وعدے پہ ان کی فوٹوز منگواتے اور مجنوں اپنے سنگل ہونے کا غصہ سانپ پہ نکالتا لیکن اسکی بیچارگی کے یہ دن ختم ہونے والے تھے خالہ شام 3 بجے کی ٹرین سے آ رہی تھی  مجنوں نے دو گھنٹے پہلے ہی تیاری شروع کر دی اس نے اپنی 125 کو اچھی طرح کپڑا مار کے چمکایا اور نہا دھو کے کرنڈی کا سوٹ پہن لیا اسی وقت مجنوں کی ماں کی آواز آئی  " وے مر جانیا دہی تیرے پیو نے لیا کے دینی سی ؟؟"  ایک تو یہ دہی نے دماغ کی دہی بنا دی ہے مجنوں نے بڑبڑاتے ہوئے کہا اور دہی لینے چل پڑا دہی لے کے آتے ہو...

بھول کیوں نہیں بھولتی

مفتی صاحب مسجد کے ہال کی لائٹس بند کر کے باہر برآمدے میں آئے تو سسکیوں کی آواز نے انہیں اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا برآمدے اور صحن کی لائٹس پہلے ہی بند تھیں تھوڑا غور کیا تو صحن میں ایک سایہ سا دکھائی دیا تھا صحن کی لائٹ جلا کے مفتی صاحب نے صحن کا رخ کیا تھا.... وہ کوئی نوجوان ہی لگ رہا تھا جو اپنا چہرہ بازوؤں اور گھٹنوں میں دیے رو رہا تھا جسم پہ ہلکی سے لرزش طاری تھی اور ہلکی ہلکی سسکیوں کی آواز سنائی دے رہی تھی مفتی صاحب پنجوں کے بل اس نوجوان کے بالکل سامنے بیٹھ گئے تھے... کچھ دیر سوچتے رہے پھر اسکے کاندھے پہ نرمی سے ہاتھ رکھا تھا نوجوان نے چونک کے سر اٹھایا چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا اور آنکھیں ایسی سرخ کہ دیکھ کر وحشت ہوتی تھی  "ارے کیا ہوا جوان اس عمر میں اتنے آنسو کہاں سے لے آئے "  مفتی صاحب نے بہت شفقت سے پوچھا تھا نوجوان خاموشی سے مفتی صاحب کا چہرہ تکتا رہا تھا  " مجھے بتاؤ بیٹا شاید مجھے بتانے سے دل کا کچھ بوجھ ہلکا ہو جائے " مفتی صاحب نے کندھا تھپتھپاتے ہوئے نرمی سے کہا تھا نوجوان کچھ دیر خاموشی سے برآمدے کی دیوار پہ لگی گھڑی کو دیکھتا رہا چہرے کے...

فرہاد، شیریں کی سہیلی اور گوالے

اتنا شاندار محل دیکھ کر بادشاہ کے منہ سے بے اختیار نکلا  " مانگو کیا مانگتے ہو" فرہاد بولا بادشاہ سلامت شیریں کو لب شیریں بنانا چاہتا ہوں   بادشاہ چاہتا تو زبان کھینچ کے زندان میں ڈلوا دیتا لیکن معاون خصوصی کے ہوتے ہوئے اسے یہ گناہ اپنے سر لینے کی بھلا کیا ضرورت تھی معاون خصوصی اشارہ ملتے ہی آگے بڑھا اور بولا اے فرہاد تیرے ہاتھ میں بلا کی طاقت ہے پتھروں کو کاٹ کے کیسے کیسے روپ میں ڈھال دیتا ہے، شیریں تیرے جیسے فن کے دیوتا کی ہی میراث ہے سلطنت دودھ کی شدید کمی کا شکار ہے دارالحکومت کے ساتھ جو پہاڑ ہے اسکو کاٹ کے دودھ کی ایک نہر نکال لا یہ تیرا شیریں اور اس رعایا کے لیے تحفہ ہو گا شیریں کے ساتھ ساتھ سلطنت بھی تجھے سونپ  دی جائے گی  فرہاد بولا یہ بھی کوئی کاموں میں سے کام ہے آپ شادی کی تیاریاں کریں میں ابھی آیا  فرہاد نے تیشہ سنبھالا اور چل پڑا کچھ دور جاکے جب محبت کا نشہ کچھ ہلکا ہوا تو سوچا دودھ کی نہر نکلے تو نکلے کیسے، پیاس لگی تھی چشمہ دکھائی دیا تو بیٹھ کے پانی پینا شروع کر دیا پانی پیتے پیتے کیا دیکھتاہے کہ رنگ بھی سفید ہو گیا اور ذائقہ بھی دودھ سا حیرت...